ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / سبرامنیم سوامی نے مہاتما گاندھی کے قتل پر بحث کی ضرورت بتایا 

سبرامنیم سوامی نے مہاتما گاندھی کے قتل پر بحث کی ضرورت بتایا 

Tue, 26 Jul 2016 21:16:05    S.O. News Service

نئی دہلی، 26؍جولائی (ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )راجیہ سبھا کے نامزد رکن سبرامنیم سوامی نے منگل کو ایوان میں مہاتما گاندھی کے قتل کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ گاندھی جی کی لاش کا پوسٹ مارٹم نہیں کیا گیا تھا۔سوامی نے کانگریس کی مخالفت کے درمیان اس مسئلے کو اٹھاتے ہوئے کہا کہ اس پر بحث کی جانی چاہیے کیونکہ ممبران پارلیمنٹ اس پر تبصرہ کر رہے ہیں اور اس کی سپریم کورٹ نے بھی تنقید کی ہے۔انہوں نے کہاکہ حال ہی میں مودی حکومت نے مہاتما گاندھی کے قتل سے متعلق زیادہ تر فائلوں کو نیشنل میوزیم میں ڈالا ہیں۔مجھے انہیں پڑھنے کا موقع ملا، اس پر بہت تبصرے کئے گئے ہیں جس میں ممبران پارلیمنٹ کے تبصرے بھی شامل ہیں۔سپریم کورٹ نے بھی انہیں خبردار کیا ہے۔سپریم کورٹ نے حال ہی میں کانگریس نائب صدر راہل گاندھی کی طرف سے مہاتما گاندھی کے قتل کے لیے آر ایس ایس کی اجتماعی مذمت کے معاملے پر کہا تھا کہ راہل گاندھی کو ان الزامات کے لیے سماعت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔کانگریس کے اراکین نے یہ کہتے ہوئے اس کی مخالفت کی کہ کسی کا نام نہیں لینا چاہیے ۔سوامی نے اس کے جواب میں کہاکہ میں صرف مہاتما گاندھی کا نام لوں گا، میں کسی اور گاندھی کا نام نہیں لوں گا۔انہوں نے کہاکہ مہاتما گاندھی کی لاش کاپوسٹ مارٹم نہیں کیا گیا،جس کا نتیجہ یہ رہا کہ مہاتما گاندھی پر کتنی گولیاں چلائی گئیں، اس کو لے کر تنازعہ پیدا ہوا۔اخبارات میں چار گولیاں چلانے کا حوالہ دیا گیا ہے جبکہ پراسکیوٹر نے تین گولیاں چلنے کی بات کہی تھی ۔سوامی کا بیان مکمل ہونے سے پہلے ہی وقفہ صفر ختم ہو گیا۔


Share: